جنگلی گھوڑا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Jangli ghoṛā meanings and details

جنگلی گھوڑا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَنْگ (ن غنہ) + لی + گھو (واؤ مجہول) + ڑا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو اسم صفت |جنگلی| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |گھوڑا| لگنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

جنگلی گھوڑا کے معنی

١ - گہرے سرخ یا کتھئی رنگ کا جانور جس کے کان چھوٹے اور دم لمبی ہوتی ہے، یہ تبت کے پہاڑوں پر پندرہ ہزار فٹ اونچائی تک پایا جاتا ہے۔

"چھوٹے کان اور لمبی دم کی وجہ سے اکثر ماہرین فن اس کو جنگلی گھوڑے کے نام سے موسوم کرتے ہیں، لیکن اس کی دم سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گدھے کے افراد میں سے ہے۔" (١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٦٠٤)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!