جنگی ترانہ کے معنی
جنگی ترانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَن (ن غنہ) + گی + تَرا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم صفت |جنگی| کے ساتھ فارسی اسم |ترانہ| بطور موصوف لگنے سے |جنگی ترانہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء میں "گرد راہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنگی ترانہ کے معنی
١ - رجز یعنی وہ نظمیں جو قبل جنگ پڑھتے ہیں، رزمیہ نظم۔
"یہ گویا ایک جنگی ترانہ تھا جو تیز سے تیز تر ہوتا گیا۔" (١٩٨٤ء، گردراہ، ١١٦)