جنگی کونسل کے معنی
جنگی کونسل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَن (ن غنہ) + گی + کَون (واؤ لین) + سِل }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم صفت |جنگی| کے ساتھ انگریزی سے ماخوذ اسم |کونسل| لگانے سے مرکب توصیفی |جنگی کونسل| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٥ء میں "مطائبات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جنگی کونسل کے معنی
١ - مجلس شورائے جنگ، مجلس جنگ (جو عین میدان میں متعقد ہو یا مستقل طور پر قائم ہو)۔
"اس مسئلہ پر غور کرنے کے لیے جو جنگی کونسل مقرر کی گئی تھی اس نے فیصلہ کیا کہ پہلے ان شہروں پر قبضہ کرنا چاہیے جہاں غنیم کی فوج کم ہے۔" (١٩٥٥ء، چراغ حسن حسرت، مطائبات، ١١)