جگانا کے معنی

جگانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَگا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم |جاگنا| سے اردو قواعد کے تحت تعدیہ بنایا گیا ہے اردو میں بطور مصدر متعدی مستعمل ہے۔ یعنی علامت مصدر سے پہلے |ا| لگایا گیا ہے۔ اور پہلے الف کو حذف کر دیا گیا ہے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیدار رکھنا","بیدار کرنا","پھیکے حروف یا ہلکی لکیر کو روشن کرنا","حفاظت کرنا","خبردار کرنا","روشن کرنا","سونے نہ دینا","نیند سے اُٹھانا","کسی محنت کے کام میں امداد کرنا","ہوشیار کرنا"]

جاگر(ت) جاگْنا جَگانا

اسم

فعل متعدی

جگانا کے معنی

١ - بیدار کرنا، نیند سے اٹھانا۔

"اقبال نے گھر میں جا کر کمال بھائی کو جگایا۔" (١٩٥٦ء، شیخ نیازی، ٨٦)

٢ - ہوشیار کرنا، خبر دار کرنا۔

 دلوں میں درد ہے جن کے انہیں رلاؤں میں بہت دنوں سے ہیں سوئے ہوئے جگاؤں میں (١٩٢٣ء، فروغ ہستی، ٤٣)

٣ - روشن کرنا، جلانا جیسے: دیا جگانا۔ (نوراللغات)

 سخت بیدرد ہے تاثیر محبت کہ انہیں بستر ناز پہ سوتے سے جگا رکھا ہے (١٩١٢ء، کلیات حسرت موہانی، ٣٠)

٤ - پھیکے حروف یا ہلکی لکیر کو روشن کرنا۔ (نوراللغات)

"دوسری طرف صریر قلم نے مصر و یونان کے خفتہ علوم و فنون کو جگا دیا تھا۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٢٤٠:١)

٥ - خواب سے باز رکھنا۔

"بنگلور میں ہماری شاخ موجود ہے، اسے جگایا اور اس کے کتب خانے کے لیے ایک عمارت تجویز کی۔" (١٩٣٧ء، مکتوبات عبدالحق، ١٣٠)

٦ - رواج دینا، ازسر نو تازہ کرنا۔

"ان منتروں کو جگا کر تم اپنی زندگی میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٣٩٢:١)

٧ - ترقی دینا، آگے بڑھانا، چمکانا۔

 گر جانتے جگائے گی برخیز حشر کی احساں نہ لیتے راحت خواب مزار کا (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ٤٨)

٨ - جادو کو زور دار اور موثر بنایا اور قابو میں لانا، منتر سدھ کرنا۔

٩ - روز حشر خواب عدم سے جاگنا۔

جگانا کے مترادف

اٹھانا

اٹھانا, اُکسانا, جلانا, ٹہوکنا

جگانا english meaning

To wakento rouse from sleep; to raise (the deador the wick of a lamp)to make bright or lively; to rouseto stimulatekeep with care (only in)kindlekindle |~جاگنا CAUS|lightmake concious ofmake conscious ofrouse from sleeptest efficacy of (magic)test efficacy of (magiz)waken

شاعری

  • اے شور قیامت اب وعدہ سے قیامت ہے
    خوابیدہ مرے خوں کو ظالم نہ جگانا تھا
  • آ جگانا خفتگان خاک کو
    کس سے تم سیکھے ہو چھاپا مارنا
  • اندھیاروں کا سینہ چیرے
    اب وہ جوت جگانا ہوگا

محاورات

  • آگ جگانا
  • الکھ (٢) جگانا
  • جاگتے کو جگانا اس کو چھیڑنا ہے
  • چور لگانا گھر والے کو جگانا
  • سوتا ‌ناگ سوتی بھڑ (یں) جگانا
  • سوتی ‌بھیڑ ‌یا ‌راڑ ‌جگانا
  • سوتی بھڑوں کو جگانا
  • سوتے فتنے جگانا
  • سوتے مردے (ناگ) جگانا

Related Words of "جگانا":