جگر گوشہ کے معنی

جگر گوشہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جِگَر + گو (واؤ مجہول) + شَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جگر| کے ساتھ دوسرا اسم |گوشہ| لگنے سے مرکب |جگر گوشہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیٹے سے بہت پیار و محبت کرنا","پیارا بیٹا","لخت جگر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جگر گوشہ کے معنی

١ - کلیجے کا ٹکڑا، لخت جگر، (مجازاً) پیارا بیٹا۔

"عدل و انصاف کے آگے فاطمہ جگر گوشہ نبوت اور عام مجرم برابر تھے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٧:٢)

٢ - [ نباتیات ] پودوں کے اندورنی حصے۔

"دوا درختوں کے جگر گوشوں اور چھوٹے کھردرے پتوں پر کسی چسپاں چیز سے لگادی جائے . ان کپڑوں کا اثر نہ ہوگا۔" (١٨٦٥ء، رسالہ علم فلاحت، ١٥٧)

جگر گوشہ english meaning

A lobe of the liver; (metaphorically) one dear or beloveda darlingchilddarlingson