جھانکنا کے معنی

جھانکنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جھانْک (ن مغنونہ) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |جھانک| کے ساتھ |نا| بطور لاحقہ مصدر ملانے سے |جھانکنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل متعدی اور فعل لازم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھپ کر دیکھنا","در و دیوار کے روزن سے تاکنا","دُزدیدہ نظر کرنا","کھڑکی یا دروازہ سے منہ نکال کر دیکھنا"]

جھانْک جھانْکنا

اسم

فعل لازم

جھانکنا کے معنی

١ - دیکھنا، اُچٹتی نظر ڈالنا۔

"پردہ اٹھا کر ایک خواص نے جھانکا۔" (١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا (انتخاب)، ٤٠١)

٢ - کبھی کبھی پرسش حال کو آنا۔

"ماشاء اللہ پچیس تیس آدمیوں کا کنبہ اور کوئی آ کر جھانکتا بھی نہیں۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٠٧)

٣ - جھک کر یا نہوڑا کر دیکھنا۔

"ایک بھیڑ بہت شدت سے پیاسی اس کنوئیں پر آ کر جھانکی۔" (١٨٠١ء، ہفت گلشن، ٤٣)

٤ - تھوڑا تھوڑا ظاہر ہونا، جھلکنا، دکھائی دینا۔

"اس کے کپڑے میلے تھے لیکن اس کے باوجود اس کا جسم اس کے باہر جھانک رہا تھا۔" (١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٣٠)

جھانکنا english meaning

cast sly lookslook furtivelylook out of window, etcpeep

شاعری

  • جھانکنا روزنِ دیوار سے اب چھوڑ دیا
    یا کھڑے رہتے تھے تم دو دو پہر کوٹھے پر
  • دل سے شوق رخ نکو نہ گیا
    جھانکنا تاکناکبھو نہ گیا

محاورات

  • آسمان تاکنا (یا جھانکنا)
  • اپس کے گریبان میں جھانکنا
  • بغلیں جھانکنا
  • چوکھٹ نہ جھانکنا
  • دہلیز جھانکنا
  • دہلیز نہ جھانکنا
  • گور گور کا منہ جھانک (آنا) کر پھرنا یا جھانکنا
  • گھر گھر جھانکنا

Related Words of "جھانکنا":