جھونپڑا کے معنی

جھونپڑا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جھونْپ (و مجہول، ن غنہ) + ڑا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |جھمپ + ر + ک| سے ماخوذ |جھونپڑا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨١ء کو "مجموعہ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جھاڑی","بڑے بڑے بال","بھوس کا گھر","پھونس کا گھر","چھپر کا گھر","چھوٹا سا مکان","سر کے بال","کچا مکان"]

جھمپ+ر+ک جھونْپْڑا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : جھونْپْڑی[جھونْپ (و مجہول،ن غنہ) + ڑی]
  • واحد غیر ندائی : جھونْپْڑے[جھونْپ (و مجہول،ن غنہ) + ڑے]
  • جمع : جھونْپْڑے[جھونْپ (و مجہول،ن غنہ) + ڑے]
  • جمع غیر ندائی : جھونْپْڑِیوں[جھونْپ (و مجہول،ن غنہ) + ڑِیوں (و مجہول)]

جھونپڑا کے معنی

١ - چھیر کا گھر، پھوس کا مکان، چھپر۔

"گائنا کی وحشی اقوام میں کوئی جھونپڑا ایسا نہ ہوگا جس میں صرف پر حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کی چڑیاں پلی ہوئی نظر نہ آئیں۔" (١٩١٦ء، گہوارۂ تمدن، ١١٥)

٢ - سر چھپانے کی جگہ، رہنے کی معمولی جگہ، غریب خانہ۔

"ایک جھونپڑا تھا سو خدا کا شکر ہے کہ وہ بھی نہیں۔" (١٩٤٨ء، مکتوبات عبدالحق، ٢١٩)

٣ - [ ہندو؛ عورت ] سر کے بڑے بڑے بال۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

جھونپڑا english meaning

a small hut or hovel built or feeds and mud; cottagecothut; a thatched roof or shedcottagehutsupererogatory prayers in early hours of morning [A]

شاعری

  • اپنا نہ مول کا نہ اجارے کا جھونپڑا
    بابا، یہ تن ہے دم کے گزارے کا جھونپڑا
  • اس میں ہی سب پرند اسی میں چرند ہیں
    شا جھونپڑا بھی اسی ڈربے میں بند ہیں
  • اس طرف کوہ کی نچان کے پاس
    ہے مرا جھونپڑا چٹان کے پاس

محاورات

  • آگ (لگا۔ لگتا) لگنتا جھونپڑا جو نکلے سولے۔ آگ لگے جھونپڑے جو نکلے سو لابھ
  • آگ لگنتا جھونپڑا جو نکلے سو لابھ۔ آگ لگنتی جھونپڑی جو نکلے سو لابھ
  • اپنی چلم بھرنے کو میرا جھونپڑا جلاتے ہو
  • اپنی چلم بھرنے کو کسی کا جھونپڑا جلانا
  • اڑھائی دن کا جھونپڑا
  • گزر گئی ‌گزران ‌کیا ‌(جھونپڑا) ‌جھونپڑی ‌کیا ‌میدان
  • لے پڑوسن جھونپڑا نت اٹھ کرتی راڑ آدھا بگڑ بھارتی سارا بگڑھاڑ

Related Words of "جھونپڑا":