جھوٹ موٹ کا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Jhoot-mooth ka meanings and details

جھوٹ موٹ کا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُھوٹ + مُوٹ + کا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسماء |جھوٹ اور موٹ| پر مشتمل مرکب کے ساتھ |کا| بطور حرف اضافت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء "دیوان کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : جُھوٹ مُوٹ کے[جُھوٹ + مُوٹ + کے]

جھوٹ موٹ کا کے معنی

١ - غلط، غلط سلط، جھوٹا۔

"بہت سے تو جھوٹ موٹ کی تعچریف لکھ بھیجتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، تعلیمی خطبات، ١٢٩)

٢ - فرضی، مصنوعی، نقلی۔

"حجام کا بچہ جھوٹ موٹ کا استرا لیے پھرتا ہے۔" (١٩١٨ء، چٹکیاں اور گدگدیاں، ٣٦)

٣ - بناوٹی، دکھاوے کا، ظاہرداری کا۔

"دو بیویاں. جھوٹ موٹ کے ٹسولے بہاتیں تو وہ جل کر خاک ہو جاتی۔" (١٩١٧ء، طوفان حیات، ٩٤)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!