جھوٹا گواہ
{ جُھو + ٹا + گَواہ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |جھوٹا| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |گواہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : جُھوٹے گَواہ[جُھو + ٹے + گَواہ]
- جمع : جُھوٹے گَواہ[جُھو + ٹے + گَواہ]
- جمع غیر ندائی : جُھوٹے گَواہوں[جُھو + ٹے + گَوا + ہوں (و مجہول)]
جھوٹا گواہ کے معنی
١ - غلط شہادت دینے والا، واقعہ کے خلاف گواہی دینے والا۔
سچا ہمارا خواب ہے آنکھیں کہا کریں کہتا ہے دل سند نہیں جھوٹے گواہ کی (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٣٧)