جھوٹی قسم
{ جُھو + ٹی + قَسَم }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |جھوٹی| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |قسم| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے
[""]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : جُھوٹی قَسَمیں[جُھو + ٹی + قَس + میں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : جُھوٹی قَسَموں[جُھو + ٹی + قَس + موں (و مجہول)]
جھوٹی قسم کے معنی
١ - غلط سوگند، دروغ حلفی۔
غلط ہے اجی عشق صادق کا دعویٰ چلو جھوٹی ہی قسمیں ہم کھا رہے ہیں (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٠٠)