جھگڑنا کے معنی

جھگڑنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جھَگَڑ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |جھگڑا| کا |ا| |حذف| کر کے |نا| بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |جھگڑنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تقریر کرنا","تکرار کرنا","حُجّت کرنا","دلیل کرنا","دنگا کرنا","راڑ کرنا","زیادہ مانگنا","ضد کرنا","فساد کرنا","قضیہ کرنا"]

جھگڑا جھَگَڑْنا

اسم

فعل متعدی

جھگڑنا کے معنی

١ - تکرار کرنا، محبت کرنا، اڑنا، ضد کرنا۔

"اب میں آپ سے کیا جھگڑوں مانے لیتا ہوں۔" (١٩٣٣ء، ریاست (ترجمہ)، ٦٠)

٢ - لڑنا، فساد کرنا، دنگا کرنا۔

"جو لوگ سودیشی کی خدمت ہم سے مختلف طریقوں سے کرتے ہیں ہم ان سے جھگڑیں نہیں۔" (١٩١٧ء، گوکھلے کی تقریریں، ٧٥)

٣ - مزاحمت کرنا، معترض ہونا۔ (فرہنگ آصفیہ، پلیٹس)

٤ - دعوے دار بننا، مقدمہ لڑانا، جھگڑا کرنا۔ (پلیٹس)۔

جھگڑنا english meaning

argue disputebrawlcontendeighty-eighthave an argument withquarrelwrangle