جہاز سازی
{ جِہاز + سا + زی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جہاز| کے ساتھ فارسی مصدر |ساختن| سے مشتق صیغہ امر |ساز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : جِہاز سازِیاں[جِہاز + سا + زِیاں]
- جمع غیر ندائی : جِہاز سازِیوں[جِہاز + سا + زِیوں]
جہاز سازی کے معنی
١ - جہاز بنانے کا فن، جہاز تیار کرنے کی صنعت۔
"ترکوں نے. جہاز سازی کا ایک کارخانہ بھی قائم کیا۔" (١٩٦٥ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٣٧:٣)