جہان آب و گل
{ جَہا + نے + آ + بو (و مجہول) + گِل }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جہان| کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسماء |آب گِل| کے درمیان |و| حرف عطف ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٤ء میں "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جہان آب و گل کے معنی
١ - پانی اور مٹی کا جہان یعنی عالم مادی، دنیائے فانی۔
جہان آب و گل سے عالم جاوید کی خاطر نبوت ساتھ جس کو لے گئی وہ ارمغاں تو ہے (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٣٠٧)
٢ - جسم انسانی، قالب بشر (ماخوذ: فرہنگ آنند راج)۔