جہاں تاب کے معنی
جہاں تاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَہاں + تاب }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جہاں| کے ساتھ فارسی مصدر |تابیدن| سے مشتق صیغہ امر |تاب| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔۔, m["تابندہ جہاں","دُنیا کو روشن یا گرم کرنے والا (سُورج)"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : جَہاں تابوں[جَہاں + تا + بوں (و مجہول)]
جہاں تاب کے معنی
١ - دنیا کو روشن کرنے والا (سورج چاند یا حسن وغیرہ)۔
"یہ جہاں تاب آفتاب، یہ چودھویں کا چاند یہ اندھیری راتوں کے تارے، یہ نیلگوں آسماں۔" (١٩٢٦ء، مضامین شرر، ١٥٨:١)
جہاں تاب کے مترادف
سورج
خورشید, سورج, مہر
جہاں تاب english meaning
World- inflamming; heatin or warming the world (the sun)
شاعری
- چاند سے شکوۂ بَلب ہوں کہ سُلایا کیوں تھا
میں کہ خورشید جہاں تاب کی ٹھوکر سے اُٹھا - کم جو کورشید جہاں تاب کی حدت ہوگی
راحتوں سے بدل ایذاے جراحت ہوگی - نہ ابھی مہر جہاں تاب کی پھوٹی تھی کرن
شور نقارہ رزمی سے ہلا دشت محن - ذروں کی ضو سے مہرِ جہاں تاب زرد تھا
مٹی میں یہ دمک تھی کہ کندن بھی گرد تھا