جہاں نوردی
{ جَہاں + نَوَر + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جہاں| کے ساتھ فارسی مصدر |نوردن| سے مشتق صیغہ امر |نورد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٨ء میں "ملفوظات اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : جَہاں نَوَرْدِیاں[جَہاں + نَوَر + دِیاں]
- جمع غیر ندائی : جَہاں نَوَرْدِیوں[جَہاں + نَوَر + دِیوں (و مجہول)]
جہاں نوردی کے معنی
١ - دنیا میں گھومنا پھرنا، سیاحی، (مجازاً) بیکار گھومنا، مارے مارے پھرنا۔
"جم کر بیٹھنے کی کوشش بھی کرو گے یا یوں ہی جہان نوردی میں مشغول رہو گے۔" (١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ١٢١)