جی کا روگ
{ جی + کا + روگ (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسماء |جی اور روگ| کے درمیان کا بطور حرف اضافت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : جی کے روگ[جی + کے + روگ (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : جی کے روگوں[جی + کے + رو (و مجہول) + گوں (و مجہول)]
جی کا روگ کے معنی
١ - جان کے لیے مصیبت یا روگ، وبال جان۔
مرا حسن روگ اس کے جی کا ہوا مری میں جو بال اس کا بیکا ہوا (١٩١٠ء، قاسم و زہرہ، ٢٤)