جیتے کے معنی

جیتے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جی + تے }

تفصیلات

١ - جینا کی جمع۔, m[]

اسم

صفت نسبتی

جیتے کے معنی

١ - جینا کی جمع۔

جیتے کے جملے اور مرکبات

جیتے کی, جیتے مرتے

شاعری

  • کہتے نہ تھے ہم واں سے پھر آچکے جیتے تم
    میر اس گلی میں تم کو زنہار نہ جانا تھا
  • جیتے جی آہ ترے کوچے سے کوئی نہ پھرا
    جو ستم دیدہ رہا جا کے سو مر کر نکلا
  • اعجاز عشق ہی سے جیتے رہے وگرنہ
    کیا حوصلہ کہ جس میں آزار یہ سہائے
  • جیتے تو میر ہر شب اس طرز عمر گزاری
    پھر گور پر ہماری بے شمع گو کہ آئے
  • جیتے ہیں جب تلک ہم آنکھیں بھی لڑتیاں ہیں
    دیکھیں تو جور خوباں کب تک روا رکھیں گے
  • مرتا ہے کیوں تو ناحق یاری برادری پر
    دُنیا کے سارے ناتے ہیں جیتے جی تلک کے
  • امکان نہیں جیتے جی ہو قید سے آزاد
    مرجائے تبھی چھوٹے گرفتار محبت
  • اس توحیدی بیغایت پر کس مقدار کڑھا کریے
    دو دم جیتے رہنا ہے تو قیامت تک مرجانا ہے
  • ایک اور دھماکہ ہونے تک

    بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
    اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
    ایک ہی پَل میں
    اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
    ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
    اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
    ساری شامیں کھو جاتی ہیں
    لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
    انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
    جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
    مرنے والے مرجاتے ہیں
    جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
    لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
    اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
    اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
    جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
    ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
    تاکہ وژیول سَج جائے اور
    اعلیٰ افسر
    اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
    ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
    یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
    اُن سے پہلے آپہنچے
    پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
    اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
    حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
    دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
    مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
    سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
    اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
    زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
    حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
    اپنے فرمودات کے اندر
    کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
    خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
    گرجا برسا کرتے ہیں
    اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
    خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
    اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
    اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
    خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
    سب کچھ بُھول کے سونے تک!
    ایک اور دھماکہ ہونے تک!!‌‌‌‌‌‌‌‌‌
  • جیتے جی سوزدروں سے چین کیا ہم پائینگے
    بے مرے کا ہے کو دل کے آبلے مرجھائینگے

محاورات

  • آپم دھاپ کڑا کر بیتے جو پہلے مارے سو جیتے
  • آس پرائی وہ تکے جو جیتے ہی مرجائے
  • اب پیٹھ دکھائی ہے تو جیتے جی منہ نہ دکھانا
  • باپ کا نام اواپوا پوت کا نام جیتے خاں۔ باپ کا نام ساگ پات بیٹے کا نام پرور
  • بنج کرے تو ٹوٹا آوے بیٹھ کھائے دھن چھیجے۔ کہے کبیر سنو بھائی سنتو مانگ کھائے سو جیتے
  • پاسا پڑے اناڑی جیتے
  • پانچ پنچ مل کیجے کاج۔ ہارے جیتے نہ آوے لاج
  • پنچ مل کیجے کاج ہارے جیتے نہ آئے لاج
  • پنچوں مل کیجیے کاج‘ ہارے جیتے آئے نہ لاج
  • پیت تو ایسی کیجئے جوں ہندو کی جوئے۔ جیتے جی تو سنگ رہے مرے پہ ستی ہوئے

Related Words of "جیتے":