حاتم طائی کے معنی

حاتم طائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حا + تِم + طا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |حاتم| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت |طائی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صفت) سخی","(قصہ) فارسی زبان میں ایک کتاب جس میں حاتم طائی کی سرگذشت ہے","بلند حوصلہ","دل والا","دیکھئے: حاتم","عرب کا ایک مشہور اور نامور شخص اس کو حاتم طائی بھی کہتے ہیں"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

حاتم طائی کے معنی

١ - عرب کے ایک مشہور سخی کا نام جسے حاتم طائی بھی کہتے ہیں، اواخر دور جاہلیت میں تھا اور قبیلہ طے کے عبداللہ بن سعد کا بیٹا تھا۔ اس کی سخاوت و جوانمردی ضرب المثل ہے۔ یہ نام بطوئی تلمیح مستعمل ہے۔

"حاتم طائی . غیر معمولی شجاعت و سخاوت کی وجہ سے مشہور ہوا۔" (١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٥٨٤)

شاعری

  • جس گھڑی ہووے گہر ریز ابر کرم
    ہاتھ پھیلا کے کہے حاتم طائی مجھ کو