حاصل مطلب کے معنی
حاصل مطلب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حا + صِلے + مَط + لَب }
تفصیلات
iعربی زبان کے لفظ |حاصل| کے ساتھ |مطلب| بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ ١٩٦٧ء میں اردو دائرہ معارف اسلامیہ میں مستعمل پایا گیا۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
حاصل مطلب کے معنی
١ - مفہوم کا خلاصہ، مقصود، تلخیص معنی۔
"ان مصنفین نے اناجیل کے جو حوالے دیئے ہیں وہ بیشتر حاصل مطلب کے طور پر ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣١٨:٣)