حد ادب کے معنی

حد ادب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَد + دے + اَدَب }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حد| کے آخر پر |کسرۂ اضافت| لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم |ادب| لگانے سے مرکب اضافی |حد ادب| بنا۔ اس ترکیب میں حد مضاف ہے اور ادب مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٨ء میں "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )

حد ادب کے معنی

١ - ادب کی انتہا، مقام ادب، جائے ادب۔

 دیار شوق میں لازم ہے یاسِ حرف و نگاہ بڑھا جو حدِ ادب سے ہوا سراس کا قلم! (١٩٦٦ء، منحمنا، ٨٥)