حذف کے معنی

حذف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَذْف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

حذف حَذْف

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

حذف کے معنی

١ - نکال دینا، دور کر دینا، الگ کر دینا، گرا دینا، ساقط کر دینا، لفظ سے کسی حرف کو یا عبارت سے کسی لفظ یا فقرے کو خارج کر دینا۔

"ایک گروپ میں ایک مقدار مثبت ہوا اور دوسرے میں منفی تو یہ مقدار حذف کر دی جاتی ہے" (١٩٨٤ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، ٤٣)

٢ - [ عروض ] زحافات میں سے ایک زحاف، رکن کے آخر سے سبب خفیف گرا دینا، حذف۔

"بعد حجف و نقص و جدع و حذف و قطف. ایک نئے زحاف کی سوجھی" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ،٩، ١:٢١)

٣ - [ قواعد ] خصوصاً کسی حرف علت کو گرادینا، مثلاً وَہَب سے یَہَب میں (واؤ حذف ہو گئی) یقوم سے قم میں (واؤ حذف ہو گئی)۔

"حروف حلت تین ہیں . پس ایسے کلمہ کی کسی صوفی نے ایسی تعلیل نہیں کی کہ تینوں بدل یا حذف ہوتے" (١٨٨٧ء، نہرالمصائب، ٣٠٠)

حذف english meaning

cutting off (a letter or syllable of a word)droppingrejecting; elision

Related Words of "حذف":