حرام کے معنی

حرام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَرام }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ممنوع ہونا","(حَرَم ۔ ممنوع ہونا)","خلاف شرع","غیر شرعی","غیر مباح","فعل شینع","فعل قبیح","ناجاﺋز کام","کارِ بد"]

حرم حَرام

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

حرام کے معنی

["١ - زنا، بدکاری، برے کام، ناجائز کام، ایسے کام جن کا کرنا گناہ ہے۔"]

["\"میرے جنازے کا امام وہ شخص ہو جس نے کبھی ازار بند کو حرام کے واسطے نہ کھولا ہو۔\" (١٩٠٥ء، یادگار دہلی، ٢٣٠)"]

["١ - نامناسب، ناشائستہ، ناروا، ممنوع۔","٢ - ناجائز (اولاد بال وغیرہ)۔","٣ - حرمت والا، بزرگ، محترم، قابل تعظیم۔","٤ - شرعی طور پر ناجائز، خلافِ شرع، حلال کی ضد۔","٥ - ناپاک، نجس، پلید۔"]

["\"وطن تو وطن ان پر تو خاندانی حقوق کے سلسہ میں بھی غداری حرام ہے\" (١٩٦١ء، سود، ٣٠٧)","\"حرام بچی کی ماں کی حیثیت سے وہ خود کو بے انتہا انقلابی سمجھتی تھیں۔\" (١٩٦٦ء، دو ہاتھ، ٢٢٣)","لوگو! اللہ تعالٰی نے جس دن سے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا اسی دن سے اسے (مکہ کو) حرام قرار دیا ہے\" (١٩٦٢ء، بلوغ الارب (ترجمہ)، ٥١٣:١)","\"گرشتہ را صلٰوۃ۔ آیندہ ہمارے شعراء کو حرام اور ممنوع اشیاء کے متعلق شعر نہ کہنے چاہیں۔\" (١٩٧٨ء، ابن انشا، خمار گندم، ٢٠١)","\"گدھ پہلے طیب رزق کھاتا تھا، پھر یہ اپنی عقل سے حرام کی طرف راغب ہوا۔\" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٤٦٢)"]

حرام کے مترادف

ممنوع, محرم, ناجائز

بدفعلی, بدمعاشی, بدکاری, بدکرداری, پاک, پلید, چھنالا, زنا, فجور, فسق, گناہ, مقدس, ممنوع, ناپاک, ناجاﺋز, ناروا, نازیبا, ناشاﺋستہ, نجس

حرام english meaning

an unlawful actwrong-doingfornicationadultery; a wrong-doinggrandeejoyful smilenoblesacredsmilevenerable

شاعری

  • جدا ہوئے ہیں بہت لوگ‘ ایک تم بھی سہی
    اب اتنی بات پہ کیا زندگی حرام کریں
  • یہاں ایک بچے کے خون سے جو لکھا ہوا ہے اسے پڑھیں
    ترا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے
  • کیوںمال مستیاں ہیں تمھیں اے تونگرو
    آب زرو گہر ہے کہ آب حرام ہے
  • افسانہ عمر جاودانی بھی حرام
    آب حیواں کہاں کا؟ پانی بھی حرام
  • حرام موت مرے بھی تو کیا مرے توبہ
    جو آخرت کا بھلا چاہے وہ کرے توبہ
  • آسن کچھ ایسے اور بھی آسان و عام ہیں
    جورو کے ساتھ میں وہ مگر سب حرام ہیں
  • سنیو اے اہل سخن بعد از سلام
    چھیڑتا ہے مجھ کو اک تخم حرام
  • حرام خور رقیبوں سے کیا اشارے ہیں
    ادھر کو دیکھیے حاضر نمک حلال بھی ہے
  • ہے دوست پر حلال عدو پر حرام ہے
    سرکار ابن فاطمہ میں فیض عام ہے
  • اس خبط ناروا کو روا رکھ نہ اے فقیر
    کسب حرام کن کہ اسیرے جہاں شوی

محاورات

  • آب و دانہ حرام کردینا یا کرنا
  • آب و دانہ حرام ہو جانا یا ہونا
  • آرام حرام (یا تلخ) کرنا
  • باپ نہ دادے سات پشت حرامزادے
  • جس کے ماں باپ جیتے (زندہ) ہیں وہ حرام کا (حرامی) نہیں کہلاتا
  • جس کے ماں باپ جیتے ہیں وہ حرامی نہیں کہلاتا
  • جیسا من حرام میں ہوئے تیسا ہری میں ہوئے۔ چلا جائے بیکنٹھ میں روک نہ ساکے کوئے
  • چھٹی نہ چلا حرام کا پلا
  • حرام چالیس گھر لے ڈوبتا ہے
  • حرام حلال میں (امتیاز نہ ہونا) فرق نہ جاننا سمجھنا

Related Words of "حرام":