حرف تخصیص کے معنی
حرف تخصیص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَر + فے + تَخ + صِیص }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حرف| کے آخر پر|کسرۂ اضافت| لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم |تخصیص| لگانے سے مرکب اضافی |حرف تخصیص| بنا۔ اس ترکیب میں |حرف| موصوف ہے اور |تخصیص| صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "عطرمجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
حرف تخصیص کے معنی
١ - (قواعد) وہ لفظ جو کسی اسم یا فعل کی خصوصیت یا حصر ظاہر کرنے کے لیے آئے، مثلاً : ہی، صرف، محض، بس، خالی، نرا، اکیلا، فقط، تنہا۔
"حرف تخصیص ہے اس میں سے شاعر نے ہائے ملفوظ نکال ڈالی یہ غلط ہے۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٤٤:١)
حرف تخصیص english meaning
["particle of identity or specification"]