حسن اظہار کے معنی
حسن اظہار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حُس + نے + اِظ + ہار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حسن| کے آخر پر |کسرۂ اضافت| لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم |اظہار| لگانے سے مرکب اضافی |حسن اظہار| بنا۔ اس ترکیب میں حسن |مضاف| ہے اور اظہار |مضاف الیہ| ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٩ء کو "مفتاح الفلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
حسن اظہار کے معنی
١ - خوبصورتی سے بیان کرنے کا ڈھنگ، (فلسفہ) ایسی تحقیق یا تشخیص کہ خوبصورت اجزا کی خوبی یا خوبصورتی کو خوبی سے بیان کیا جائے۔
"جو اجزا خوبصورت ہیں اور خوبی سے اون کی ترتیب ہوئی ہے کس طرح خوبی سے ظاہر کیے جا سکتے ہیں اس تحقیق کو . حسن اظہار یا حسن تشخیص کہتے ہیں۔" (١٩٢٩ء، مفتاح الفلسفہ، ١١٥)