حق میں کے معنی

حق میں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَق + میں (ی مجہول) }

تفصیلات

١ - لیے، واسطے، بارے میں، باب میں، نسبت میں۔, m["بہ نسبت"]

اسم

متعلق فعل

حق میں کے معنی

١ - لیے، واسطے، بارے میں، باب میں، نسبت میں۔

حق میں english meaning

forin the interests of

شاعری

  • پیغام بر تو یارو تمہیں میں کروں وے
    کیا جانوں جا کے حق میں مرے اُس سے کیا کہو
  • بالوں میں اُس کے دل اُلجھا تھا خوب ہوا جو تمام ہوا
    ہر چند میرے حق میں کچھ اس کا ستم نہیں
  • باہر بیان سے ہیں جو ان میں صفات ہیں
    تردامنوں کے حق میں یہ آب حیات ہیں
  • ہمیشہ چاہتے ہیں چھیڑا اس کافر کی مڑگاں سے
    یہ کانٹے حضرت دل اپنے حق میں آپ بوتے ہیں
  • حبیب بن مطہر گو بظاہر پیر تھے لیکن
    جہاد حق میں آگے بڑھ گئے ستر جوانو سے
  • کہے تھی شمع پتنگے کے حق میں رات یہ حرف
    نہ کودے آگ میں یہ دل جلا نہ جل جائے
  • شکر معبود بجا لائیں جو فرزند چھٹے
    آنکھ میلی نہ کریں گھر جو رہ حق میں لٹے
  • مت طرز تغافل کو مرے حق میں روا رکھ
    اے شوخ مری آہ سوں البتہ حذر کر
  • آتش عشق سوں نکل جانا
    عشق بازاں کے حق میں خامی ہے
  • خال عارض ہے جو بندوئے خدا ترس تو کیا
    ہم سید بختوں کے حق میں تو ہے قصاب بنا

محاورات

  • آپ اپنی قبر کھودنا۔ آپ اپنے حق میں (لئے) کانٹے بونا
  • اپنے حق میں
  • اپنے حق میں کانٹے بونا
  • اپنے حق میں کانٹے بونا یا زہر کرنا
  • حق میں بس یا کانٹے بونا
  • کسی کے حق میں کانٹے بونا