حلقۂ اثر کے معنی
حلقۂ اثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَل + قَہ + اے + اَثَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حلقہ| کے آخر پر |کسرۂ اضافت| لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم |اثر| لگانے سے مرکب اضافی |حلقہ اثر| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٧ء کو "ہندو اردو تنازع" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
حلقۂ اثر کے معنی
١ - وہ اشیاء، اشخاص یا علاقہ جس پر کسی کا عمل دخل یا اثر ہو۔
"اس کا علمی و ادبی ذخیرہ اور حلقۂ اثر بھی وسیع تر تھا۔" (١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع (دیباچہ)، خ)