حلقۂ احباب کے معنی
حلقۂ احباب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَل + قَہ + اے + اَح + باب }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حلقہ| کے آخر پر |کسرۂ اضافت| لگا کر عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم |احباب| لگانے سے مرکب اضافی |حلقہ احباب| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
حلقۂ احباب کے معنی
١ - دوستوں کی جماعت، یاروں کی محفل۔
"حلقۂ احباب اور گھریلو زندگی میں وہ بہت ہشاش بشاش زندہ دل اور بذلہ سنج ہے۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٢٣)