حلوا کے معنی

حلوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَل + وا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے جوکہ اردو میں حاصل مصدر اور مزید اسم نکرہ کے طور پر رائج ہے۔ اردو میں ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حَلَوَ ۔ میٹھا ہونا)","انگشت عروس","ایک دوا جو سفوف ہو اور اسے شہد یا شکر میں ملا کر حلوا سا بنالیتے ہیں","ایک مٹھائی جو سوجی گھی اور شکر سے بنتی ہے، سوجی کی بجائے میدہ یا کسی اور چیز کا آٹا بھی استعمال ہوتا ہے","تر چیز","تر نوالہ","میٹھا اور گداز میوہ","نرم چیز کھانے کی","نیم اشکنی","نیم شکری"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : حَلْوِے[حَل + وِے]
  • جمع : حَلْوِے[حَل + وِے]
  • جمع غیر ندائی : حَلْووں[حَل + ووں (و مجہول)]

حلوا کے معنی

١ - کھانا جو گھی اور شکر سے بنتا ہے۔ ایک نرم اور مرغن شیرینی جو گھی، شکر، یا میدے یا بعض قسم کے پھل اور ترکاری وغیرہ سے بنائی جاتی ہے۔

 حلوا کھلایا شیخ نے اور وعظ بھی کہا حلوا تو پیٹ میں ہے مگر دل میں کچھ نہیں (١٩٢١ء، کلیات، اکبر، ١٦٠:٢)

٢ - تر چیز، نرم چیز(کھانے کی)

"ستر برس ہوئے کہ دانت چوہے کی نذر کیے تب سے حلوے پر بسر ہے"۔ (١٨٨٠ء، فسانہ آزاد، ٢٨:١)

٣ - ایک دوا جو سفوف ہے اور اسے شہد یا شکر میں ملا کر حلوا بنا لیتے ہیں۔

 یہ مسند ہے اس پر کوئی بیٹھ جاؤ یہ حلوہ ہے سب اس کو مل بانٹ کھاؤ

٤ - مفت کا مال بغیر محنت کے ہاتھ آنے والا مال۔

"ناند رکھے ہیں اور ان میں لبالب آم بھرے ہوئے ہیں، موتی چور، حلوہ، شاہ پسند . غرض کہاں تک گنواؤں آموں کی قسمیں"۔

٥ - آم کی ایک قسم کا نام، جا بجا۔

 خدا کا شکر دیا اس نے مجھ کو بوسہ لب کسے نصیب یہ حلوائے بادشاہ پسند (١٩٠٧ء، کلیات، اکبر، ١٢٩:١)

٦ - [ عامیانہ ] بوسہ لب۔

حلوا کے جملے اور مرکبات

حلواے عید, حلواے گزر, حلوا مانڈا, حلوا ماہی, حلواے مرگ, حلواے مسقط, حلواے تر, حلوا خاتون, حلوائے خبیص, حلواے رشتہ, حلوا روٹی, حلواے شکر, حلواے آشتی, حلواے برنج, حلواے بہشتی, حلواے بے دود, حلوا پوری, حلواے مغزی, حلواے مقراضی

حلوا english meaning

sweat meat; a kind of pudding made of flourghi and sugar or of sujighisyrupdried cocoanutand spices; an electuary; anything soft and sweet fruitfruita kind of sweetmeat made of flour ghee and sugarbattername of two brilliant stars near the pole-stars |A|pudding

شاعری

  • ای پوری لڈو بٹواؤ یا خاصہ حلوا نان کرو
    کچھ لطف نہیں اب جینے کا اب چلنے کا کچھ دھیان کرو
  • حلوا کھلایا شیخ لے اور وعظ بھی کہا
    حلوا تو یٹ میں ہے مگر دل میں کچھ نہیں
  • میں نے جو نرمی کی تو دونا سر چڑھا وہ بد معاش
    کھانے ہی کو دوڑتا ہے اب مجھے حلوا سمجھ
  • جب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں ہانڈا ہے
    پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے نہ حلوا ہے نہ مانڈا ہے
  • تکلا ہوا تن سوک‘روئی بال’ رگیں نخ
    حلوا ہوئے چرخا ہوئے‘ لیسی ہوئے چمرخ
  • سر دلی و سیویاں تھولی حلوا شیر
    او شیر خورما پوچہ ہوری او کھیر
  • ہیں حرف تیز تیرے گویا کہ حلوا بوہن
    میٹھا ہے تیرے لب کا عاشق کے دل کو چوسا
  • نکلا ہوا تن سوکھ روئی بال رگیں نخ
    حلوا ہوئے چرخا ہوئے لپسی ہوئے چمرخ
  • جب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں ہانڈا ہے
    پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے، نہ حلوا ہے نہ مانڈا ہے
  • جب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں ہانڈا ہے
    پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے حلوا ہے نہ مانڈا ہے

محاورات

  • ‌کوفتہ ‌رانان ‌نہی ‌(حلوائے ‌بے ‌دو ‌دست) ‌کوفتہ ‌است
  • امرود حلوائے بے دود ہے
  • پانڈے دونوں دین سے گئے (حلوا ملا نہ مانڈے)
  • جب لگی چاٹ تو سوجھی حلوائی کی ہاٹ
  • جس حلوے میں گھی نہ ہووے حلوا نہیں وہ لئی ہے
  • چاٹ لگی تو حلوائی کی دکان کی سوجھی
  • حلوا پوری باندی کھائے۔ پوتا پھیرنے بیوی جائے
  • حلوا پوری بی بی کھائے پڑا پٹاون باندی جائے
  • حلوا خوردن را روے باید۔ حلوا کھانے کو منہ چاہئے
  • حلوا خوردن روئے باید

Related Words of "حلوا":