حنائی کے معنی
حنائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حِنا + ای }
تفصیلات
١ - مہندی لگا ہوا (عموماً ہاتھ، پاؤں، سر وغیرہ)۔, m["زردی لئے ہوئے سرخ رنگ","مہندی لگا ہوا","مہندی کے رنگ کا"]
اسم
صفت ذاتی
حنائی کے معنی
١ - مہندی لگا ہوا (عموماً ہاتھ، پاؤں، سر وغیرہ)۔
حنائی کے جملے اور مرکبات
حنائی کاغذ
شاعری
- نہ پوچھ مہندی لگانے کی خوبیاں اپنی
 جگر ہے خستہ ترے پنجہ حنائی کا
- کیا کیا عجز کریں ہیں لیکن پیش نہیں کچھ جاتا میر
 سر رگڑے ہیں آنکھیں ملے ہیں اُس کے حنائی پا سے ہم
- ہوئے اک بوسہء پائے حنائی دے کے یہ نازاں
 کہ گویا لات ماری آپ نے تربت پہ حاتم کی
- حنائی انگلیوں کی ضرب دلنشیں دف پر
 پڑے پھوار سی پھولوں پہ جس طرح جھم جھم
- بدنما ہو چلے ہیں ناخن غم
 خون دل سے انہیں حنائی کر
- یارو اس پنجۂ حنائی کو
 اپنا یکشمت خوں بہا بخشو
- چلے رستے میں ٹھکراتے ہوئے پائے حنائی سے
 چراغ مردہ گور غریباں دیکھنے والے
- کس طرح دست حنائی نہ کرے تخل چنار
 تیغ اردی سے بہا پھرتا ہے خون بہمن
- شجرہ بنیں گے دست حنائی میں خط دست
 بیعت تو چلی کے پنجہ مرجاں سے لیجیے
- دل سے مٹنا تری انگشت حنائی کا خیال
 ہو گیا گوشت سے ناخن کا جدا ہو جانا