حوصلہ کے معنی
حوصلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَو (و لین) + صَلَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں رباعی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ارادہ (بڑھانا۔ بڑھنا۔ پورا ہونا۔ رکھنا۔ کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","پرند کا پوٹا","جواں مردی","سورما پن","معدۂ پرند جو حلق کے نیچے ہوتا ہے"]
حوصل حَوصَلَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : حَوصَلے[حَو (و لین) + صَلے]
- جمع : حَوصَلے[حَو (و لین) + صَلے]
- جمع غیر ندائی : حَوصَلوں[حَو (و لین) + صَلوں (واؤ مجہول)]
حوصلہ کے معنی
تھا قول "ذاکیہ" گلچیں کا تیرے بلبل سے خدا کی شان کہ تو اور حوصلہ گل کا (١٩٤٠ء، بیخود موہانی، کلیات، ١٥٦)
کوئے احساس ترے حوصلے تسلیم مگر صحن زنداں ہی لگے، نقش قدم تک اس کا (١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ٣٤)
جبیں سائی کو ہم کس حوصلے پر آپ تک آتے نہ بل زلفوں میں کم پایا نہ کچھ ابرو سے خم نکلا (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ٧٤)
"حوصلہ اس کا نزول آپ کو روکتا ہے ابتدا میں۔" (١٩٠٧ء، حیوۃ الحیوان، ٥:٢)
حوصلہ کے جملے اور مرکبات
حوصلہ افزائی, حوصلہ مندی, حوصلہ افزا, حوصلہ خیز, حوصلہ دار, حوصلہ داری, حوصلہ شکن, حوصلہ شکنی, حوصلہ فرسا, حوصلہ فرسائی, حوصلہ مند, حوصلہ مندانہ
حوصلہ english meaning
stomachmaw; cropcraw; (fig.) capacity; desireambition; resolution; spiritcouragethe seven Golden Odes of ancient Arabia [A]
شاعری
- عشق کو حوصلہ ہے شرط ورنہ
بات کا کس کو ڈھب نہیں آتا - اعجاز عشق ہی سے جیتے رہے وگرنہ
کیا حوصلہ کہ جس میں آزار یہ سہائے - تمہارے بعد خدا جانے کیا ہُوا دل کو
کسی سے ربط بڑھانے کا حوصلہ نہ ہُوا - جینے کا حوصلہ ہو تو زنداں کی ساری عمر
مقتل کی ایک صبح پہ قربان کیجئے - گرفتہ دل تھے مگر حوصلہ نہ ہارا تھا
گرفتہ دل ہیں مگر حوصلے بھی اب کے گئے - وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے
رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے - تم ہم سفر ہوئے تو ہوئی زندگی عزیز
مجھ میں تو زندگی کا کوئی حوصلہ نہ تھا - دلِ بے حوصلہ ہے اِک ذرا سی ٹھیس کا مہماں
وہ آنسو کیا پئے گا‘ جس کو غم کھانا نہیں آتا - میں تجھے کھوکے بھی زندہ ہوں‘ یہ دیکھا تونے
کس قدر حوصلہ ہارے ہوئے انسان میں ہے - وہ جانتے تھے کہ سَر سے گزر چکا پانی
لگا کے آگ بجھانے کا حوصلہ نہ ہوا
محاورات
- تمہارا کیا پوٹا (حوصلہ) ہے
- حوصلہ اڑ کے ہونا
- حوصلہ تنگ ہونا
- حوصلہ نکالنا
- دل کا حوصلہ نکالنا
- دل کا حوصلہ نکلنا