حیواں صفت کے معنی

حیواں صفت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَے (ی لین) + واں + صِفَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حیواں| کے ساتھ عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم |صفت| لگانے سے مرکب |حیواں صفت| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

حیواں صفت کے معنی

١ - حیوانوں جیسا، وحشی، بے عقل، نادان۔

"دلی قویٰ کو بیکار چھوڑ کر بڑے کاہل اور بالکل حیواں صفت ہو جاتے ہیں" (١٨٧٦ء، تہذیب الاخلاق، ٧٩:٢)