خاطر تواضع کے معنی
خاطر تواضع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + طِر + تَوا + ضُع }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خاطر| کے ساتھ عربی زبان ہی کا اسم |تواضع| لگانے سے مرکب |خاطر تواضع| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٥ء کو "چند ہم عصر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
خاطر تواضع کے معنی
١ - مدارات، تواضع، آؤ بھگت۔
"جنگ چھڑی ہوئی ہے اور سپاہیوں کی خاطر تواضع کرنا مجازاً فرض ہے۔" (١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ١٥١)
٢ - [ مجازا ] بے عزتی کرنا، سزا دینا۔
"یہاں فلاں ماسٹر کی خاطر تواضع جوتوں سے کی گئی۔" (١٩٦٧ء، صدق جدید لکھنو، ٢٨ اپریل، ١)
خاطر تواضع کے مترادف
آؤ بھگت