خام مواد کے معنی
خام مواد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خام + مَواد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |خام| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |مادہ| کی جمع |مواد| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨١ء میں "سفر در سفر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
خام مواد کے معنی
١ - رطوبت غلیظ، مادہ تولید۔
"عورت اپنے اندر ہی سے پرانا سڑا خام مواد لے کر ایک جیتا جاگتا برینڈ نیو بچہ تخلیق کر لیتی ہے۔" (١٩٨١ء سفر در سفر، ١٠٤)
٢ - [ ادبیات ] مددگار مواد تحریر، اساطیر۔
"یہ شاعری آنے والی نسلوں کے لیے خام مواد کا کام دے رہی ہے۔" (١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢: ٢٩٥:١)