خاموش طبع کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Khamosh Tab meanings and details
خاموش طبع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + موش (و مجہول) + طَبْع }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ فعل امر |خاموش| کے ساتھ عربی اسم |طبع| لگنے سے مرکب |خاموش طبع| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٣ء، کو "نایاب ہیں ہم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خاموش طبع کے معنی
١ - جو کم بولتا ہو، کم گو، کم بولنے والا، کم سخن۔
"اسی زمانے میں ان کو (شاید احمد دہلوی) شمس العلما مولوی عبدالرحمٰن کی صحبتیں میسر آئیں جو ایک خاموش طبع عالم فاضل اور دلی یونیورسٹی میں شعبہ السنہ شرقیہ کے صدرتھے۔" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٥١)