خاوند کے معنی

خاوند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا + وَنْد (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |خدا| کی تخفیف |خا| کے ساتھ |وند| بطور لاحقۂ فاعلیت لگنے سے |خاوند| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بالکسر اردو میں استعمال ہوتا ہے","جیون ساتھی","خداوند کا مخفف","رفیقِ حیات","صاحب خانہ","گھر والا","مجازی خدا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : بِیوی[بی + وی]
  • جمع غیر ندائی : خاوَنْدوں[خا + وَنْد (ن مغنونہ) + دوں (و مجہول)]

خاوند کے معنی

١ - (خداوند کا مخفف) مالک، مراد: اللہ تعالٰی۔

"لفظ خاوند کو لفظ فرزند کا ہم قافیہ باندھنا درست ہے" (١٦٧٢ء، حسن تلفظ، ٢)

٢ - آقا، مالک، حاکم، بادشاہ۔

"یہ اسی شہزادے کا سر تھا جس کے آباو اجداد کی سلطنت کا بل سے لے کر کلکتہ تک پھیلی ہوئی تھی اور جس کا سربراہ ایک زمانہ میں بائیس صوبوں کا خاوند کہلاتا تھا" (١٩٧٠ء، آج کا اردو ادب، ٨)

٣ - شوہر، خصم، بیوی کا میاں۔

"اس کا خاوند ہاتھی پکڑنے کا کام کرتا تھا" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ١٢٥)

خاوند کے مترادف

شوہر, مرد, مالک

آقا, بعل, پتی, خداوند, خصم, دولہا, زوج, سرتاج, سوامی, شوہر, صاحب, مالک, میاں, ناتھ, نوشہ

خاوند english meaning

Lordmasterhusbandhusband [P]lord

شاعری

  • کیا ہے ملک کو مدت سے سرکشوں نے پسند
    جو ایک شخص ہے بائیس صوبے کا خاوند
  • سوار مرکب دولت ہوئے ہیں گاڑوے یہاں تک
    کہ خر خاوند جو نیں تھا گدھے کا اب چڑھا گھوڑا
  • کہے گئی دغا دے کر ہمسنا رانڈ
    ہمیں کاں سوں خاوند کوں د یویں دانڈ
  • اب تو سوکن کے پڑی ٹھنڈک بوا
    گھر لٹا خاوند چھٹا، بچہ موا
  • توں ہیں کن فیکون کا خاوند
    توں ہیں جیا جون کا خاوند

محاورات

  • پوت مانگنے گئی بھٹار (خاوند) لیتی آئیں
  • خاوند راج بلند راج۔ پوت راج دوت راج
  • خاوند کرنا
  • خر خوش نہ خاوند خوش
  • کالائے بد (زبوں) بہ ریش خاوند

Related Words of "خاوند":