ختم الانبیا کے معنی
ختم الانبیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَت + مُل (ا غیر ملفوظ) + اَم + بِیا }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ختم| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم |نبی| کی جمع |انبیا| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٠ء میں "کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - اخیر پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم معرفہ
ختم الانبیا کے معنی
١ - اخیر پیغمبر، حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی جس کے بعد کوئی نبی نہ آئے گا۔
تم کو ختم الانبیا حق بھی حبیب اپنا کہے اور سدا روح الامین آوے ادب سے وحی لے (١٨٣٠ء، کلیات نظیر، ١٠:٢)
٢ - ایک قسم کا ختم جس میں تمام انبیا کے نام پر فاتحہ پڑھا جاتا ہے (جامع اللغات)۔
١ - اخیر پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔