خدا رسیدہ کے معنی

خدا رسیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُدا + رَسی + دَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خدا| کے ساتھ فارسی مصدر |رسیدن| سے مشتق حالیہ تمام| رسیدہ| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٤ء میں "گل مغفرت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اللہ والا","خدا پرست"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خدا رسیدہ کے معنی

١ - وہ جسے اللہ کی معرفت حاصل ہو، عارف، باخدا، اللہ والا۔

"ہمارے یہاں مذاق سخن اس قدر بگڑ چکا ہے . کہ ایک خدا رسیدہ شاعر کو خواہ مخواہ اشتراکی مشہور کر دیا گیا ہے۔" (١٩٨٢ء، برش قلم، ٢١٥)