خدمت کے معنی

خدمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خِد + مَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٣ء کو شرح "تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نوکری کرنا","(خَدَمَ ۔ نوکری کرنا)","کار لازمی","کار متعلقہ","کام کاج"]

خدم خِدْمَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : خِدْمَتیں[خِد + مَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : خِدْمَتوں[خِد + مَتوں (و مجہول)]

خدمت کے معنی

١ - سیوا، اطاعت، فرمانبرداری۔

"مرتے وقت انہوں نے میری خدمت اور خلوص کا شکریہ ادا کیا" (١٩٨٠ء، دجلہ، ٤٢٣)

٢ - کام جو کسی کو تفویض ہو، کارِ متعلقہ، کارگزاری۔

"دن رات اس کے ناز اٹھاتا ہوں ہمہ وقت اس کی خدمت پر مامور ہوں" (١٩٨٢ء، دوسرا کنارہ، ١٣٧)

٣ - (میں اور سے کے ساتھ) پاس، سامنے، حضور، درگاہ۔

"بہت سے الحاج میں سے ایک کی خدمت میں ناچیز کو شرف نیاز حاصل ہے" (١٩٧٦ء، مرحبا الحاج، ٢٥)

٤ - نزدیک، ساتھ، واسطے، رُو برو۔

"عربی فارسی کی معمولی کتابیں علمائے وقت کی خدمت میں پڑھیں" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١)

٥ - شاگردی، زانوئے ادب طے کرنا، تلمذ۔

"راقم کی شاعری کی ابتدا جناب قبلہ محسن کاکو روی کی خدمت سے ہوئی" (١٨٨٧ء، مکاتیب امیر مینائی، ١١)

٦ - ملازمت، نوکری، چاکری۔

"آبادہ میں مامور ہوا اس کے بعد دوبارہ محکمہ محصول میں خدمت قبول کرلی" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٠٢:٣)

٧ - عہدہ، منصبِ فرضی۔

"بادشاہوں کے تائیں یہ ملازم ہے کہ جس کوں خدمت دے یا صوبہ دار کرے تو ہر ایک کہنا اس کے حق میں بے تحقیق نہ منظور کرے اور اسے تغیر نہ کرے" (١٧٤٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٢٤٧)

٨ - مارئیٹ، زدو کوب، مرمت، سزا۔

"زنا کاری میں طرفین پر بانس کی مار پڑتی ہے . اور بد معاشوں کی اسی طرح پر خدمت کی جاتی ہے" (١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین، ١١٥:١)

٩ - سلام، آداب شاہی۔

 عمر سن کر یو بھی کھڑا ہو رہیا زمیں کوں او خدمت سوں بوسہ دیا (١٦٤٩ء، خاورنامہ، ٦٨٤)

خدمت کے مترادف

ٹہل, ڈیوٹی, سیوا, منصب

استعمال, پاس, چاکری, درگاہ, روبرو, سامنے, سروس, سیوا, عہد, عہدہ, فائدہ, فرض, ملازمت, منصب, نوکری, ٹہل, کاج, کار, کام

خدمت کے جملے اور مرکبات

خدمت گزار, خدمت خلق, خدمت رسیدہ, خدمت کا نظام, خدمت گارنی, خدمت گزاری, خدمت گر, خدمت گری, خدمت منصبی, خدمت منفی

خدمت english meaning

Serviceattendanceministry; employmentbusinessofficeappointmentfunctionduty; useannotated [A~ حاشیہ]dutyemploymenthaving notes in the marginserviceuse ; function

شاعری

  • خدمت خلق پہ مائل نہیں پابندی سے
    کام کرتے ہیں رضاکار رضا مندی سے
  • خدمت میں اوج بچہ آہو کابڑھ گیا
    حیدر کے نور عین کی آنکھوں پہ چڑھ گیا
  • بے چین ہے یارب یہ تھا مرے جی میں
    آنکھوں سے چلوں خدمت فرزند نبی میں
  • کہ ہر دم ہر گھڑی خدمت کرونگی
    تجھے آنکھوں میں اپنی میں رکھوں گی
  • فرض پہلا تو یہ ہے راہ محبت میں چلو
    آو جانے دو ابھی شاہ کی خدمت میں چلو
  • سو اک غلام ہے خدمت میں اس کی ترکش بند
    کہ اس کے پاس سکھے رستم آکے صیغہ جنگ
  • مرے نفس امارہ تسمہ پا
    کہاں تک بتا تیری خدمت کروں
  • خدمت شاہ میں بیگم نے یہ بھیجا پیغام
    خوں بہا بھی تو شریعت میں ہے اک امر حسن
  • آئینہ گر میں بناتا جوں سکندر تو صلہ
    ان حسینوں کو دکھا کر حسن خدمت مانگتا
  • وہ بولیں میں کیا قابل خدمت نہیں جانی
    ہاں ہوتی خدیجہ جو حقیقی تری نانی

محاورات

  • آنکھوں سے خدمت کرنا
  • افضل الاشغال خدمت الناس
  • بیمار کی خدمت خدا کی عبادت
  • خدمت سے عظمت ہے
  • خدمت گزاری
  • خدمت میں جانا یا حاضر ہونا
  • خدمت میں حاضر رہنا
  • خواجہ آنست کہ باشد غم خدمتگارش
  • رومال آدھا خدمتگار ہے
  • شرط خدمت بجا لانا

Related Words of "خدمت":