خرد سال کے معنی

خرد سال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُرْد + سال }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |خرد| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم|سال| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں "مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کم عمر"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : خُرْد سالوں[خُرْد + سا + لوں (و مجہول)]

خرد سال کے معنی

١ - کم عمر، کم سن۔

"اعلٰی حضرت خسرو دکن کے خرد سال جگر گوشہ کی غیر متوقع سانحہ وفات پر ہوش بالگرامی نے مضامین لکھے تھے۔" (١٩٤٢ء، گنج ہائے گراں مایہ، ٢١٠)

٢ - تھوڑے عرصے کا، تازہ وجود میں آیا ہوا۔

"صوبے کی خرد سال قومی حکومت نے ہمارے کہنہ سال کالج کے اس حق کو تسلیم کر لیا جو بڑھاپے کو بچپن پر ہمیشہ حاصل رہنا ہے۔" (١٩٧٥ء، تعلیم و تہذیب، ٤٣)

خرد سال english meaning

of tender yearsyoung

شاعری

  • وعدے کو ہم نہ بھولیں گے گو خرد سال ہیں
    چھوٹے نہیں ہیں مخبر صادق کے لال ہیں
  • وعدے کو ہم نے بھولیں گے کو خرد سال ہیں
    جھوٹے نہیں ہیں مخبر صادق کے لال ہیں

Related Words of "خرد سال":