خرگوش کے معنی
خرگوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَر + گوش (و مجہول) }
تفصیلات
١ - بڑے کان والا، ایک تیز رفتار جانور جو بلی کے برابر ہوتا ہے اور جس کے کان گدھے کے کان سے مشابہ ہوتے ہیں اس کی غذا گھاس پات ہے۔, iفارسی زبان سے ماخوذ اسما |خر اور گوش| پر مشتمل |خرگوش| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٦ء کو "قصہ کامروپ و کلام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک بلی کے برابر تیز رفتار جانور کا نام جو زمین میں بل بنا کر رہتا ہے اس کی خوراک گھاس ہے اس کا شکار بھی کیا جاتا ہے اور اس کا گوشت حلال ہے اس کے کان گدھے کے کان سے ملتے جلتے ہیں اس لئے اسے خرگوش کہا جاتا ہے","ایک چھوٹے قد کا بلّی کے برابر چارپایہ جس کے کان بہت لمبے ہوتے ہیں","گدھے کے سے کان والا جانور","کوتاہ پاچہ","کوتاہ پایہ","کوتاہ دست","کوتاہ لنگ"]
اسم
اسم نکرہ, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خَرْگوش[خَر + گوشں (و مجہول)]
خرگوش کے معنی
"خرگوش سبزی خور حیوان ہے جو گھاس پتے گاجر اور اسی قسم کی دیگر سبزیاں بطور غذا استعمال کرتا ہے۔" (١٩٦٥ء، معیاری حیوانیات، ١٧٦:١)
خرگوش english meaning
lit. |ass-earedor large-eared|; a hare; a rabbit
شاعری
- ناصح کی نصیحت نہیں سنتا ہوں تو مجھ کو
دیکھے ہے وہ خرگوش غضب کان اٹھا کر - تری خوش چشمی کا افسانہ سناتا ہوں میں
خواب خرگوش سے آہو کو جگاتا ہوں میں - خرگوش اور باخا کی دوڑ میں شاعر
سُست باخا جیت گیااپنے ظرف سے
محاورات
- خواب خرگوش میں پڑے رہنا
- ریش باید دو سہ موئے و زنخداں پوشے۔ نہ کہ ریشے کہ درو بچہ دہد خرگوشے