خرید و فروخت کے معنی
خرید و فروخت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَرِی + دو (و مجہول) + فَروخْت (و مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خرید| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگانے کے بعد فارسی مصدر |فروختن| سے حاصل مصدر |فروخت| لگانے سے مرکب |خریدوفروخت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
خرید و فروخت کے معنی
١ - خریدنا اور بیچنا، بیع و شریٰ۔
"اے ابو یحیٰی تمہاری خروید و فروخت بڑے نفع کی رہی" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٦١٩:٣)
٢ - خریداری۔
"بیگم صاحبہ کو خریدو فروخت کی سوجھی" (١٩٤٧ء، ساقی، جنوری، ٧٤)
خرید و فروخت english meaning
["Buying and selling; business transactions","dealings; trading","commerce."]