خس و خاشاک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word khas-o-khashaak meanings and details

خس و خاشاک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَسو (و مجہول) + خا + شاک }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم |خس| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگانے کے بعد فارسی اسم |خاشاک| لگنے سے مرکب |خس و خاشاک| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٨٤ء کو "عشق نامہ (قلمی نسخہ)، مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

خس و خاشاک کے معنی

١ - گھاس پھوس، تنکے۔

"کائنات کی ایک ایک شے . خس و خاشاک کی طرح اڑتی ہوئی میرے تصور کے دھارے میں آگرتی ہے" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٣٣)

٢ - کوڑا۔

"اس کے گرد جمع ہونے والا خس و خاشاک آہستہ آہستہ صاف ہوتا چلا گیا" (١٩٨٥ء، انشائیہ اردو ادب میں، ١٢)

خس و خاشاک کے مترادف

جھاڑا

خس و خاشاک or khas-o-khashaak english Translation

["Sticks and straws","litter","rubbish"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!