خشوع و خضوع کے معنی
خشوع و خضوع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُشُو + عو (و معدولہ) + خُضُوع }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |خشوع| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |خضوع| لگانے سے مرکب |خشوع و خضوع| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٤ء کو "دیوان بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
خشوع و خضوع کے معنی
١ - عاجزی، فروتنی، گِڑگڑانا۔
"اورادِ وظائف نہایت خشوع و خضوع سے جاری تھے۔" (١٩٨٠ء، ماہ روز، ٣٢٤)