خطاب یافتہ کے معنی
خطاب یافتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خِطاب + یاف + تَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |خطاب| کے ساتھ فارسی مصدر |یافتن| سے صیغہ حالیہ تمام |یافتَہ| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |خطاب یافتہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٨ء کو "چٹکیاں اور گدگدیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خطاب یافتہ کے معنی
١ - جس کو خطاب کا اعزاز ملا ہو، جس نے اعزاز و انعام پایا ہو۔
"ان کی ماں نے . خطاب یافتہ نوابوں کے رعب میں آ کر ان کی شادی ایک کاؤنٹ سے کر دی۔" (١٩٥٨ء، ہمیں چراغ ہمیں پروانے (ترجمہ)، ٢٨١)