خطاکار کے معنی

خطاکار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَطا + کار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خطا| کے ساتھ فارسی مصدر |کردن| سے مشتق صیغہ امر |کار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٣٦ء میں "ریاض البحر"میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تقصیہ وار","قصور وار"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : خَطاکاراں[خَطا + کا + ران]
  • جمع غیر ندائی : خَطاکاروں[خَطا + کا + روں (و مجہول)]

خطاکار کے معنی

١ - گناہ کار، قصور وار، غلطی کرنے والا۔

 خطا کار سے درگزر کرنے والا بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا (١٨٧٩ء، مسدس حالی، ١٥)

خطاکار کے مترادف

قصور وار, مجرم

گنہگار, مجرم