خطوط جسم کے معنی
خطوط جسم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُطُو + طے + جِسْم }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خطوط| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |جسم| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥٨ء میں "غزلستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
خطوط جسم کے معنی
١ - انسان کے بدن کے نقوش و اعضاء۔
خطوط جسم سے جھنکار سی اٹھتی ہے رہ رہ کر وہ پیکر ہے کہ ساز حسن بے چھیڑے کھنکتا ہے (١٩٥٨ء، غزلستان، ١٣٤)