خطۂ جنت کے معنی
خطۂ جنت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خِط + طَہ + اے + جَن + نَت }
تفصیلات
iعربی سے مشتق اسم |خطّہ| کے آخر پر ہمزہ اضافت لگانے کے بعد عربی سے مشتق اسم |جنت| لگانے سے مرکب |خطہ جنت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
خطۂ جنت کے معنی
١ - جنت کا حصہ، مراد : سرسبز و شاداب۔
"میسور کو خطہ جنت بنانے کا سہرا مرزا محمد اسمٰعیل کے سر ہے۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١١١)