خلافت راشدہ کے معنی
خلافت راشدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خِلا + فَتے + را + شِدَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |خلافت| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق صفت |راشد| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے مرکب |خلافت راشدہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٩ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
خلافت راشدہ کے معنی
١ - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان، اور حضرت علی کا دور خلافت۔
"خلافت راشدہ کے بارے میں رسول اللہ کا ارشاد ہے کہ خلافت علی منہاج النبوت . تیس سال تک ہو گی" (١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ٨٤٤)