خلط ملط کے معنی

خلط ملط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَلْط + مَلْط }

تفصیلات

iعربی سے مشتق اسم |خلط| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |ملط| لگانے سے مرکب |خلط ملط| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء کو "انشائے خرد افروز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے ترتیب","خلا ملا","درہم برہم","غیر مرتب","گھال میل","گھُلا ملا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خلط ملط کے معنی

١ - گڈ مڈ، مخلوط، ملا جلا۔

"اگر طالب علموں کے کارڈ پہلے ہی سے اچھی طرح خلط ملط کر دیے گئے ہوں تو منظم نمونہ بندی سے حاصل شدہ نمونہ . مل سکتا ہے" (١٩٦٧ء، اطلاقی شماریات، ٧٢)

٢ - ملا کر پھینٹا ہوا، آمیختہ۔

"انڈے اور خمیر کھانڈ ملا کر خلط ملط کر کے ڈھانک دیں" (١٩٣٢ء، مشرقی مغربی کھانے، ١٨٢)

٣ - درہم برہم۔

"جو کوئی ان سے سختی اور درشتی کے ساتھ پیش آئیگا وہ ان سے ہلاک ہو گا . ہاتھی حالت مستی میں چوتھے عام لوگ حالت ہیجان و جوش و خلط ملط ہیں" (١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ١١٣)

خلط ملط english meaning

Mixedmingled; confusedjumbledin a state of confusionintermixed