خم دار کے معنی

خم دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَم + دار }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم |خم| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب |خم دار| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء، کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خم دار کے معنی

١ - بل کھاتا ہوا، پیچ دار، گرہ گیر، خمیدہ۔

"کبھی آداب عرض کے سے انداز میں خم دار اور کبھی زہریلے سانپ کی طرح پاؤں کنڈلی مارے ہوئے" (١٩٨٢ء، دوسرا کنارا، ٣٢)

خم دار کے مترادف

بل دار

بانکا, پیچاں, پیچدار, پیچیدہ, ترچھا, خمیدہ, ٹیڑھا, کج

خم دار english meaning

curvedtwistedbentcrooked

شاعری

  • وے خم دار تیغیں دھری اون پہ باڑھ
    نہ قاتل کی ابرو سے کم گھاٹ باڑھ
  • نہ چیں اے ترک بے رحم ابروے خم دار میں آئے
    لگا خامی کا دھبا بل جہاں تلوار میں آئے

محاورات

  • بخونریزی بود چالاک شمشیر یکہ خم دارد

Related Words of "خم دار":